• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
اتوار, 17 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home فلمی دنیا VOA News

کرسٹین اسٹیورٹ شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, فلمی دنیا
1 min read
0 0
0
کرسٹین اسٹیورٹ شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ویب ڈیسک — 

امریکی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی ازدواجی زندگی پر بننے والی نئی فلم ‘اسپینسر’ میں ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فلم ‘اسپینسر’ کی کہانی شاہی جوڑے کی ازدواجی زندگی کی آخری ایام کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کی کہانی اسٹیون نائٹ نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی اُن دنوں کا احاطہ کرتی ہے جب شہزادی ڈیانا نے پہلی مرتبہ اس بات کا سرِ عام اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی شادی سے ناخوش ہیں۔

فلم کو چلی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار پابلو لارین ڈائریکٹ کریں گے جن کا کہنا ہے کہ اسٹیورٹ، ڈیانا کے کردار کے لیے انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ ہیں۔

یاد رہے کہ کرسٹین اسٹیورٹ ‘ٹوئلائٹ’ فلم سیریز میں ادا کیے گئے اپنے مرکزی کردار کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

لفظ ‘اسپینسر’ ڈیانا کے نام کا حصہ ہے۔ پابلو لارین کہتے ہیں کہ ان کی فلم ڈیانا پر بننے والی اب تک کی تمام فلموں اور ٹی وی پر نشر ہونے والی دستاویزی فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ 2021 میں شروع ہونے کی توقع ہے جب کہ فلم میں شہزادہ چارلس کا کردار کون ادا کرے گا، اس بات سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔

چارلس اور ڈیانا کی شادی 29 جولائی 1981 کو لندن کے سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ میں انجام پائی تھی۔ لیکن شادی کے نو برس بعد اس کی ناکامی کی اطلاعات سامنے آنے لگی تھیں۔ بالآخر دو سال بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی جو چار سال بعد طلاق پر منتج ہوئی تھی۔

شادی ناکام ہونے کے قصے ابھی موضوعِ بحث ہی تھے کہ 31 اگست 1997 کو شہزادی ڈیانا کا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 36 برس تھی۔

شاہی جوڑے پر فلم بنانے والے ڈائریکٹر پابلو لارین نے میگزین ‘ڈیڈ لائن’ سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیانا کا ملکہ نہ بننے کا فیصلہ اہم اور بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے تجسس کا باعث رہا ہے لہذا فلم کی کہانی سب کے لیے دلچسپی کا سبب ہو گی۔

لارین اس سے قبل سال 2016 میں سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ پر ‘جیکی’ کے نام سے فلم بنا چکے ہیں۔

Previous Post

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

Next Post

‘ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس تھا، سری لنکا نے بھارت کو کپ فروخت کیا تھا’

Related Posts

69 سالہ بھارتی اداکارہ نے اس عمرمیں ایساکام جس پرسوشل میڈیاصارفین نے شدیدتنقید کانشانہ بناڈالا
Qudrat News

69 سالہ بھارتی اداکارہ نے اس عمرمیں ایساکام جس پرسوشل میڈیاصارفین نے شدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

34 منٹ ago
کورونا کی پابندیاں ،سلمان خان نے کونسانیاکام شروع کردیا،مداح حیران
Qudrat News

کورونا کی پابندیاں ،سلمان خان نے کونسانیاکام شروع کردیا،مداح حیران

3 گھنٹے ago
پہلے دور کی خواتین کیسے تصویریں بنواتی تھیں؟ دیکھیں چند ایسی تصاویر جو آپ کے گھر میں بھی لازمی موجود ہوں گی
Qudrat News

پہلے دور کی خواتین کیسے تصویریں بنواتی تھیں؟ دیکھیں چند ایسی تصاویر جو آپ کے گھر میں بھی لازمی موجود ہوں گی

5 گھنٹے ago
سنیل سیٹھی کی بیٹی ایتھا کی لوکیش راہول کے ہمراہ فوٹو وائرل
Qudrat News

سنیل سیٹھی کی بیٹی ایتھا کی لوکیش راہول کے ہمراہ فوٹو وائرل

7 گھنٹے ago
کراچی میں زنجیروں سے جکڑا 12 سالہ بچہ برآمد
Geo News

کراچی میں زنجیروں سے جکڑا 12 سالہ بچہ برآمد

8 گھنٹے ago
عائزہ خان مداحوں کی شکر گزار
Ary News

عائزہ خان مداحوں کی شکر گزار

9 گھنٹے ago
Load More
Next Post
‘ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس تھا، سری لنکا نے بھارت کو کپ فروخت کیا تھا’

'ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس تھا، سری لنکا نے بھارت کو کپ فروخت کیا تھا'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 17th 2021, اتوار
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information