کرونا سے متاثر ہونے والے اداکار گووندا کی صحت سے متعلق اہم خبر –

ممبئی: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ  اداکار گووندا  کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گووندا نے بتایا کہ انہوں نے  علامات ختم ہونے کے بعد کرونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کی کہ وہ وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی صحت سے متعلق مزاحیہ انداز میں ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اپن آگیلا ہیں‘۔

واضح رہے کہ گووندا اور اکشے کمار کو چار اپریل کو  کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پیغام بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کے منتظر بھارت کے معروف گلوکار وائرس کا شکار

گووندا نے  ملاقات کرنے والوں اور ایک ہفتے کے دوران رابطہ رکھنے والوں کو احتیاط کرنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی تھی۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے