• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
اتوار, 17 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی VOA News

کرونا کی اطلاع چین نے نہیں بلکہ وہاں موجود دفتر نے دی تھی: عالمی ادارہ صحت

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, بین الاقوامی
1 min read
0 0
0
کرونا کی اطلاع چین نے نہیں بلکہ وہاں موجود دفتر نے دی تھی: عالمی ادارہ صحت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ویب ڈیسک — 

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے کو وائرس سے متعلق اطلاع سب سے پہلے چین نے نہیں بلکہ وہاں قائم ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے دی تھی۔

اس سے قبل ادارے کا یہ موقف رہا ہے کہ اسے وائرس سے متعلق اطلاع چین سے موصول ہوئی تھی لیکن ادارے نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ اطلاع کس نے دی تھی۔

ادارے کی جانب سے وائرس سے متعلق گزشتہ ہفتے ایک ٹائم لائن جاری کی گئی ہے۔

ٹائم لائن میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2019 کو ادارے کے چین میں موجود دفتر نے چین کے شہر ووہان کے میونسپل ہیلتھ کمیشن کی ویب سائٹ میں ‘وائرل نمونیہ’ سے متعلق معلومات سے علاقائی دفتر کو آگاہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ادارے نے یکم اور دو جنوری کو چین سے باضابطہ طور پر اس ‘وائرل نمونیہ’ سے متعلق معلومات طلب کیں جو تین جنوری کو فراہم کی گئیں۔

چین پر امریکہ سمیت کئی ملک یہ تنقید کرتے رہے ہیں کہ اس نے وائرس سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جس سے وائرس دنیا بھر میں پھیلا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائرس سے متعلق معلومات کی عدم فراہمی اور ناکافی اقدامات کا جواز پیش کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی امداد روک لی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کا ہیڈ کوارٹر (فائل فوٹو)

ادھر دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے مجموعی کیسز ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ نو روز کے دوران سات مرتبہ کیسز کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جب کہ 40 ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جمعے کو مزید 9488 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس سے ایک روز قبل یہاں 10 ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں صرف 20 فی صد گنجائش باقی ہے جب کہ ریاست ایریزونا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہاں آئی سی یوز میں صرف نو فی صد گنجائش باقی ہے۔

امریکہ کے بعد برازیل میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

جمعے کو برازیل کے صدر نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پیدل چلنے اور ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے افراد پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ البتہ اُنہوں نے اسکولوں، گرجا گھروں اور دکانوں میں ماسک کی پابندی کی شق مسترد کر دی ہے۔

صدر کو شروع میں کرونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے کے معاملے پر طبی ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ادھر بھارت میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ملک میں ہفتے کو مزید ریکارڈ 22 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وکٹوریا میں گزشتہ ہفتے لگ بھگ 10 ہزار افراد نے وائرس کو محض سازشی تھیوری قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ہے۔

امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہنے والے ملک آسٹریلیا نے ریاست وکٹوریا میں تارکین وطن کی اکثریت پر مشتمل لگ بھگ تین لاکھ آبادی میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

Previous Post

کرونا وائرس سے متاثر پاکستانی کرکٹرز کی تعداد 10 ہوگئی

Next Post

گلالئی اسماعیل اور اُن کے والدین ‘ٹیرر فنانسنگ’ الزامات سے بری

Related Posts

انڈو نیشیا میں زلزلے سے اب تک 800 افراد زخمی، ہلاکتوں کی تعداد جان کر آپ کو بھی رونا آجائے
Qudrat News

انڈو نیشیا میں زلزلے سے اب تک 800 افراد زخمی، ہلاکتوں کی تعداد جان کر آپ کو بھی رونا آجائے

27 منٹ ago
حکومت کو پھنساتے پھنساتے اپوزيشن خود پھنس گئی، شبلی فراز
Geo News

حکومت کو پھنساتے پھنساتے اپوزيشن خود پھنس گئی، شبلی فراز

1 گھنٹہ ago
نشے میں‌ دھت شخص‌ نے سفاکیت کی انتہا کردی، افسوسناک واقعہ –
Ary News

نشے میں‌ دھت شخص‌ نے سفاکیت کی انتہا کردی، افسوسناک واقعہ –

2 گھنٹے ago
باپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش، ٹرمپ کے بیٹے نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک سے حیران کن مطالبہ کردیا
Qudrat News

باپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش، ٹرمپ کے بیٹے نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک سے حیران کن مطالبہ کردیا

2 گھنٹے ago
جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا
Such News

جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا

3 گھنٹے ago
یو اے ای میں ہزاروں پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کی ترسیل تاخیرکا شکار
Geo News

یو اے ای میں ہزاروں پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کی ترسیل تاخیرکا شکار

4 گھنٹے ago
Load More
Next Post
گلالئی اسماعیل اور اُن کے والدین ‘ٹیرر فنانسنگ’ الزامات سے بری

گلالئی اسماعیل اور اُن کے والدین 'ٹیرر فنانسنگ' الزامات سے بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 17th 2021, اتوار
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information