کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی، ایسٹر سنڈے پر پوپ فرانسس کا پیغام

فوٹو فائل

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر سنڈے کا تہوار منا رہی ہے۔

 حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب اس تہوار کے موقع  پر گرجا گھروں میں عبادات کی جاتی ہیں۔

ویٹی کن میں تقریب سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے کیونکہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ٹوٹے دلوں سے فن تخلیق ہو سکتا ہے، انسانیت کی باقیات سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی اور ہم ایک بار پھر روشنیوں میں زندگی گزار سکیں گے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

پاکستان میں مزید 5750 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 5750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے