
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کورونا وائرس کی تصدیق
کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سندھ میں کیے جارہے ہیں ، کورونا سے متعلق اہم اجلاس کو بتایا
گیا کہ سب سے زیادہ شرح اموات خیبر پختونخوا میں ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی شرح سندھ میں سب سے زیادہ
ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 90 ہزار
721 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 3.62 فیصد کی شرح سے خیبرپختونخوا میں
سب سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 2.3، گلگت 1.82، سندھ میں 1.61، اور بلوچستان
میں 1.14 شرح اموات ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر کرکے اموات کو قابو
کیا جبکہ سندھ میں صحتیابی
کی شرح 56 فیصد ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 33 دن میں سندھ نے سب سے زیادہ
3 لاکھ 247 ٹیسٹ کیے جبکہ پنجاب میں 2 لاکھ 86 ہزار، کے پی میں 93 ہزار 377، اسلام
آباد میں 90 ہزار 557 اور بلوچستان میں 26 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ۔