• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
منگل, 26 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home صحت Such News

کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک اور بڑی کامیابی

Such News by Such News
7 مہینے ago
in Such News, صحت
1 min read
0 0
0
کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک اور بڑی کامیابی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس وقت سو سے زائد کورونا وائرس ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے مگر ان میں سے ایک ایسی ہے جس نے عالمی ادارہ صحت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی توجہ حاصل کی ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت تیار ہونے والے کووڈ 19 ویکسین کی انسانوں پر آزمائش اپریل میں شروع ہوئی تھی۔

اب اس ویکسین کو تیار کرنے والی اہم ترین سائنسدان نے بتایا ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹرائلز میں کورونا وائرس کے حوالے سے رضاکاروں میں درست مدافعتی ردعمل کو دیکھا ہے۔

آکسفورڈ کی ویکسینلوجی کی پروفیسر سارہ گلبرٹ نے بتایا کہ ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے کے لیے 8 ہزار رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ‘ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے بہترین مدافعتی ردعمل کو دیکھا، نقصان دہ کو نہیں’۔

اس ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں دیکھا جائے گا کہ 18 سال سے زائد عمر کے متعدد افراد پر ویکسین کس طرح کام کرتی ہے اور کس حد تک لوگوں کو کووڈ 19 سے بچانے میں مددگار ہے۔

کووڈ 19 ویکسین کی تیاری کا عمل دنیا بھر میں تیز ہوچکا ہے کیونکہ ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ رواں سال کے آخر میں موسم سرما کے دوران وائرس کی دوسری لہر ابھر سکتی ہے۔

برطانوی حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کی چیئرپرسن کیٹ بنگھم کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ ویکسین پروگرام کو نکال پر بھی انہیں توقع ہے کہ 2021 تک اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔

سارہ گلبرٹ نے کہا کہ توقع ہے کہ آکسفورڈ ویکسین پر جلد پیشرفت ہوگی مگر انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کب تک یہ ویکسین تیار ہوجائے گی، کیونکہ اس کا انحصار ٹرائل کے نتائج پر ہوگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے میڈیسین پروفیسر جان بیل نے بتایا کہ برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا کہ شاید موسم سرما تک کووڈ 19 کے خلاف کوئی ویکسین نہ مل سکے اور لوگوں میں فلو ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ہسپتالوں میں بوجھ سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا ‘اس پوری وبا میں تصورات پر بہت زیادہ انحصار کیا جارہا ہے اور اگر ان کو حقیقت کی شکل نہ دی جاسکے تو ہمیں بری صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے’۔

برطانوی یونیورسٹی پہلے ہی سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی فارماسیوٹیکل کمپنی آسترا زینکا کے ساتھ ویکسین کے ڈوز تیار کرنے کے لیے شراکت داری کرچکی ہے اور دنیا کو اس وبائی مرض سے بچانے کے لیے مختلف اداروں جیسے سیرم انسٹیٹوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)، کولیشن آف ایپی ڈیمیک پریپرڈنس انوویشن (سی ای پی آئی) اور گاوی ویکسین الائنس کو بھی ساتھ ملایا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیرتحت تیار ہونے والی کووڈ 19 ویکسین کے لیے 75 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے کروڑوں ڈالرز ویکسین کی 30 کروڑ ڈوز کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور توقع ہے کہ پہلی کھیپ 2020 کے آخر تک مختلف ممالک میں بھیجنے کے لیے تیار ہوگی۔

ایس آئی آئی کے ساتھ ایک الگ معاہدے کے تحت ایک ارب ڈوز غریب اور متوسط ممالک کو فراہم کیے جائیں گے جن میں سے 40 کروڑ ڈوز 2021 سے پہلے سپلائی ہوں گے۔

آسترا زینکا کے مطابق مجموعی طور پر اس ویکسین کے 2 ارب ڈوز تیار ہوں گے جو وبا کے دوران بغیر منافع کے ممالک کو فراہم کیے جائیں گے۔

75 کروڑ کی سرمایہ کاری بل گیٹس کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد کووڈ 19 ویکسین کو تیاری کے ساتھ فراہم کرنے کو یقینی بنانا ہے۔

اپریل میں بل گیٹس نے بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

بل گیٹس نے کہا کہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا ‘اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں موثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر کرنا، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کئی ماہ ضائع ہونے سے بچالیں گے کیونکہ اس وقت ہر مہینہ قیمتی ہے۔

آسترا زینکا نے تسلیم کیا کہ ویکسین کی افادیت کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا ممکن نہیں مگر اس پر پیشرفت جاری رکھی جائے گی۔

برطانوی سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ انسانی آزمائش کو ستمبر تک مکمل کرکے ویکسین کو عام استعمال کے لیے متعارف کرادیں گے۔

23 اپریل سے اس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع ہوئی اور ابتدائی مرحلے میں ڈیڑھ ہزار افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

اس تجرباتی ویکسین کی 6 بندروں پر ہونے والی ایک چھوٹی تحقیق میں ان جانوروں کو سنگل ڈوز دیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ ان میں 14 دن کے اندر وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بن گئیں اور ان سب میں 28 دن کے اندر حفاظتی اینٹی باڈیز بھی بن گئیں۔

جب ان بندروں کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تو ویکسین نے پھیپھڑوں میں نقصان کی روک تھام کی اور وائرس کو اپنی نقول بنانے سے روک دیا، مگر ناک میں وہ اپنی نقول بناتا رہا۔

ایڈریان ہل کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تجربات کے ڈیٹا بہت حوصلہ افزا ہیں اور اس سے ان کی ٹیم کا اعتماد بڑھ گیا ہے کہ انسانوں پر اس کی آزمائش کے نتائج بھی مثبت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ٹرائل کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کے ڈوز دیئے جاچکے ہیں جن میں سے نصف کو تجرباتی ویکسین دی گئی جبکہ باقی کنٹرول گروپ کا کام کررہے ہیں۔

جب ان سے ٹرائل میں پیشرفت کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم لائیو کمنٹری نہیں کرسکتے، مگر آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ اگر ٹرائل ابھی تک کام کررہا ہے اور یقیناً کررہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی بڑا اپ سیٹ نہیں ہوا’۔

install suchtv android app on google app store

Previous Post

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی انقلاب برپا، ٹوئٹر کے پروگرامنگ کوڈنگ میں تبدیلی

Next Post

بابر اعظم کا کوہلی سے موازنے کے متعلق بڑا بیان، شائقین کی خراج تحسین

Related Posts

’اسقاطِ حمل کے دوران لڑکی کی حالت بگڑی’، گرفتار ملزم کا انکشاف
Geo News

’اسقاطِ حمل کے دوران لڑکی کی حالت بگڑی’، گرفتار ملزم کا انکشاف

14 منٹ ago
کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 58 اموات
Abb Tak News

کورونا سے 58 افراد جاں بحق، 1873 نئے کیسز رپورٹ

1 گھنٹہ ago
قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ
Geo News

قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ

2 گھنٹے ago
سفر کے لیے ویکیسن پاسپورٹ کے اجرا پر یورپ تقسیم ہو گیا
VOA News

سفر کے لیے ویکیسن پاسپورٹ کے اجرا پر یورپ تقسیم ہو گیا

11 گھنٹے ago
استعفے تو لطیفے ہوگئے، پہلے سینیٹ الیکشن لڑینگے پھر مستعفی ہونگے، شہباز گِل
Geo News

استعفے تو لطیفے ہوگئے، پہلے سینیٹ الیکشن لڑینگے پھر مستعفی ہونگے، شہباز گِل

11 گھنٹے ago
کورونا ویکسین وبا پر کتنا قابو پاسکتی ہے؟َ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا –
Ary News

کورونا ویکسین کا اہم جزو کیا ہے اور کیسا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا –

11 گھنٹے ago
Load More
Next Post
بابر اعظم کا کوہلی سے موازنے کے متعلق بڑا بیان، شائقین کی خراج تحسین

بابر اعظم کا کوہلی سے موازنے کے متعلق بڑا بیان، شائقین کی خراج تحسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 26th 2021, منگل
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 31
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 1
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information