کورونا کی تیسری لہر کی شدت، تعلیمی ادارے کھلیں گے یا مزید بند ہوں گے فیصلہ آج ہوگا

ملک بھر میں کورونا وباء کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ آج کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم آج این سی او سی میں تعلیمی اداروں کے متعلق مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں وزارت صحت اور این سی او سی حکام کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے، ملک بھر میں تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند رکھنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس آج صبح 11 بجے منعقد کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری – Ummat News

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے