کورونا کے دوران بعض امیر افراد مزید امیر ہوگئے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران بعض امیر افراد مزید امیرہوگئے۔

یواین ڈی پی پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے میں رپورٹ کا اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیح غریب افراد کو اوپر لے کرآنا ہے، کورونا سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثرہوا، اور وبا کے دوران بعض امیرافراد مزید امیرہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرثانیہ نشترنے نہایت کامیابی سے احساس پروگرام کا انتظام سنبھالا، اب خیبرپختون ترقی کی دوڑ میں پنجاب کے برابرآچکا ہے جبکہ یواین ڈی پی رپورٹ سے ہمیں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ شوگرکارٹل کےخلاف اقدامات کیےگئے، ہمارے ملک میں شوگرمافیا بہت زیادہ مضبوط رہا ہے،  ہرسال غریب ملکوں سےکھربوں ڈالرمنی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب کسی ملک کی کرنسی غیرمستحکم ہوتی ہے توپوری معیشت متاثرہوتی ہے، امیرملک غریب ملکوں سے غیرقانونی رقوم کی ترسیل رکوانےمیں سنجیدہ نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شوگرملزنے آپس میں مل کرسٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ملکی تاریخ میں پہلی بارشوگرمافیازکے خلاف باقاعدہ تحقیقات کرواکرکارروائی کررہے ہیں۔

About Geo News

Geo News

Check Also

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک

فضائی حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، روسی وزارت دفاع دمشق: روسی طیاروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے