پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایمل ولی خان نے بلاول بھٹو کو اے این پی کے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے با ضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
گفتگو کے دوران ایمل ولی خان نے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے۔
اس موقع پر ایمل ولی خان نے بلاول بھٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے جبکہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس بھی کیا۔