کیا حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟ شاہد خاقان

وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے لیکن اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا، شاہد خاقان— فوٹو:فائل 

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا اس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے خط میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا چینی کسی اور ملک سے نہیں منگوائی جا سکتی؟،وزیر اعظم اس کا جواب دیں ،کیا ہم نے یواین کی قراردادوں سے ہٹ گئے ہیں؟،وزیراعظم اس متعلق پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کیا اِس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا، حکومت کے رویے اور فیصلے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں؟

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرکےبحران پیدا کیا اور 55 روپے کلو والی چینی 110 روپے کلو کی ہوگئی، ملک میں کیا ہورہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا –

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے