کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد : سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ الیکشن میں کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے  سینیٹ الیکشن کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، رانا مقبول ، سرفراز بگٹی، سکندر میندھرو ، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہین ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز  پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھرنے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیوز شیئر کیں تھیں ۔

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا تھا پولنگ بوتھ میں دو کیمرے لگائے گئے، ایک لیمپ پڑا تھا جس میں بے شمار سوراخ تھے، پولنگ بوتھ کے سائیڈ پر ڈیوائس چپکی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکر کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ اور ان کے عملے پر ہے، مقصد الیکشن چوری کرنا تھا، چوری پکڑی گئی، ذمہ داروں کاتعین کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

حکومت اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے