کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ بڑھانے کے بعد بڑے بڑے دعوے – Ummat News

کے۔الیکٹرک کا رواں سال اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
کے۔الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 3400 میگاواٹ تک پہنچے گی جس کے لیے کے۔الیکٹرک کے پاس تمام تیاری مکمل ہے۔
سی ای او کے۔الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ 220 کے وی جامشورو کے ڈی اے ڈبل سرکٹ پر تمام کام مکمل ہوگیا جبکہ کے۔الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 450 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کرنے کی منظوری بھی مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بن قاسم پاورپلانٹ تھری کا 70 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔
چیف مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں سالانہ اضافہ سات فیصد تک ہوتا ہے ماہ رمضان میں اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔
حکام کے۔الیکٹرک کا دعویٰ تھا کہ ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا ہے، آئندہ کراچی میں چارسو ملی میٹر تک ہونے والی بارش کو کے ای کا سسٹم برداشت کرسکے گا۔

About Ummat news

Avatar

Check Also

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب ، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے دھاندلی کا الزام لگادیا

ڈسکہ : این اے 75  ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے