
لاہور: (24 جون 2020) گلوکار ابرارالحق نے کورونا کو شکست دے دی۔ گلوکار نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
معروف گلوکار اور رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ قرنطینہ کے بعد آج پہلا دن ہے جب میں نے دفتر میں جا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔
Alhamdulliah i have been tested Corona negative and today is my 1st day in the office after quarantine. Thanks to all those who prayed for my success. May Allah swt bless all the patients with quick recovery and keep everyone safe .Ameen
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 24, 2020
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں صحت و تندرستی کی دعائیں کرنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ باقی مریضوں کو بھی جلد صحتیاب کریں۔