گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے، گلوکار جواد احمد ۔ فوٹو:فائل

 لاہور: چیئرمین برابری پارٹی ومعروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

معروف گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار

واضح رہے کہ اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا وائرس سے اب تک نہ صرف جواد احمد بلکہ آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت متعدد فنکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

مریم نواز این اے 249 میں انتخابی مہم کیلیےکراچی کا دورہ کریں گی

فوٹو: فائل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے