گوادر كا ساحل دبئی اوردیگر خلیجی ممالک سے زیادہ خوبصورت ہے، وزیراعلیٰ

سیاحت كے فروغ سے ساحل گوادر دنیا بھر كے سیاحت كے شوقین افراد كیلئے توجہ كا مركز بن جائے گی، وزیراعلیٰ ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال نے كہا ہے كہ گوادر كا ساحل دبئی اوردیگر خلیجی ممالک كے ساحل سے زیادہ خوبصورت ہے جب کہ سیاحت كے فروغ كیلئے حكومت كام كررہی ہے۔

ڈی جی بی سی ڈی اے بابر خان كاكڑ كی جانب سے ساحل گوادر میں  سیاحت کے فروغ كے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی بی سی ڈی اے نے بریفنگ میں  وزیراعلیٰ كو بتایا كہ 13 كروڑ روپے كی لاگت سے گوادر كے دلكش ساحل پر سیاحوں  كے لئے ریزارٹ، فلوٹنگ ریسٹورنٹ، بیچ، پارک اور ریسٹ ایریاز قائم كی جارہی ہیں جب کہ ساحل گوادر كے سن سیٹ پوائنٹ پرثقافتی روایات سے ہم آہنگ شیڈ قائم كئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پراجیكٹ كے تعمیراتی كام پر پرپیشرفت اور ڈی جی بی سی ڈی اے كی كاوشوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ سیاحت كے فروغ اور ترقی كیلئے جاری منصوبوں كی تكمیل سے ساحل گوادر ہمارے ملک كے اوردنیا بھر كے سیاحت كے شوقین افراد كیلئے توجہ كا مركز بن جائے گی، گوادر میں  آنیوالے انویسٹرز اور یہاں  كے مقامی باشندوں كو ساحل كنارے تفریح كے بہترین مواقع میسرآئیں  گے۔ وزیراعلی نے پراجیكٹ سائٹ پر  ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم كرنے كے بھی احكامات جاری كیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز – Pakistan

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے