گھر میں اے سی کا اِنر پھٹ گیا، خواتین اور بچے زخمی

کراچی: سولجر بازار میں گھر میں اے سی کا انر پھٹ گیا جس سے خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون دوسری منزل سے نیچے آگری اور شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہناہےکہ  زخمیوں میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں جن کی شناخت 40 سالہ انا اور 22 سالہ نیلوفر جب کہ بچوں میں شایان، رابعہ، آمنہ اور فروا شامل ہیں، زیادہ تر لوگ جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال بزنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

گھنٹوں باتھ روم میں بیٹھنے والے ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی – Ummat News

ایک تائیوانی شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی دکھ بھری داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے