ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کی مدت 2 سال اور ممبران کی تعیناتی کی مدت 4 سال کردی گئی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت اب ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے۔

خیال رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن  طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایاگیا تھا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ڈی جی ایف آئی اے نے صدرکی خدمت کرنی ہے توجا کرکریں، چیف جسٹس کی سرزنش

کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی  اسلام آباد: چیف جسٹس گلزاراحمد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے