• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
جمعہ, 22 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

ہانگ کانگ میں نئے قانون کے بعد پریس کی آزادی خطرے میں

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
ہانگ کانگ میں نئے قانون کے بعد پریس کی آزادی خطرے میں
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن — 

ہانگ کانگ کو جسے ایک زمانے میں ایشیا کے سب سے زیادہ فعال اور پھلتے پھولتے ہوئے میڈیا کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا تھا، چین کی جانب سے اس ہفتے اس نیم خودمختار علاقے پر سیکیورٹی کی پابندیاں نافذ ہونے کے بعد ،اس کی حالت جانکنی کی کیفیت میں مبتلا اس مریض کی سی ہے جسے وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہو۔

ہانگ کانگ پر چین نے ایک نئے قانون کا اطلاق کیا ہے جس کا مقصد گزشتہ ایک سال سے جاری جمہوریت نواز مظاہروں پر قابو پانا، علیحدگی پسندی کے رجحانات کا قلع قمع کرنا، توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے واقعات کا سدباب کرنا اور بیرونی فورسز سے تصادم کو روکنا ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر تین سال سے عمر قید تک کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

یہ قانون جس کی زبان غیر واضح اور مبہم ہے، مقامی باشندوں، غیر ملکیوں اور حتیٰ کہ بیرونی ملکوں میں رہنے والوں پر بھی نافذ العمل ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قانون نے ڈرامائی انداز میں اظہار کی آزادیوں کو کچل دیا ہے۔

کمیٹی ٹو پر وٹیکٹ جرنلسٹس کے ایشیا پروگرام کے کوآرڈی نیٹر، سٹیون بٹلر کہتے ہیں کہ اس قانون کے مطابق حکومت جو کچھ چاہے بخوبی کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پتا چلے گا کہ اس علاقے میں حکام اس قانون کی تشریح اور اس کا اطلاق کس طرح کرتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل ہی غیر یقینی صورت حال نے آزادی اظہار پر شدید اثرات ڈال دیے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں ہانگ کانگ والوں نے بہت سے ورچوئل نیٹ ورکس اور وی پی این اور ایسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر لیے ہیں جن کی مدد سے وہ حکام سے اپنی ڈیجیٹل شناخت پوشیدہ رکھ سکیں۔

کچھ ویب سائٹس نے ایسے مضامین اور مواد ہٹا دیا ہے جن میں چین پر تنقید کی گئی تھی۔ ہانگ کانگ کے اکثر لوگوں نے سوشل پلیٹ فارمز سے اپنے پروفائلز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔

مرکزی میڈیا سینٹرز نے مظاہروں کی کوریج کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے، اور وہ ایسے نعروں کو دکھانے سے اجتناب کر رہے ہیں جن پر پکڑ کا شبہ ہو سکتا ہے۔ اکثر صحافی حساس موضوعات سے صرف نظر کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ کی ایک سابق قانون دان اور جمہوریت نواز سرگرم کارکن ایملی لیو کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا ہے اور یہ بہت خوفناک ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے ہانگ کانگ میں قائم مراکز نے بتایا ہے کہ سول سوسائٹی کے گروپس اور جمہوریت نواز کارکنوں نے اس وقت تک اپنے بیان اور تبصرے ریکارڈ کرانے بند کر دیے ہیں جب تک انہیں یہ معلوم نہیں ہو جاتا کہ نئے قانون کا اطلاق کس طرح سے کیا جائے گا۔

قانون میں کہا گیا ہے نفرت بھڑکانے میں ملوث افراد اور غیر ملکی تنظیموں کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جب کہ ابھی تک عہدے داروں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نفرت بھڑکانے سے ان کی کیا مراد ہے۔

ہانگ کانگ میں مقیم ایک برطانوی فری لانس صحافی ٹومی واکر کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک مضمون لکھتا ہے، کیا اسے بھی نفرت بھڑکانے کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ ہر کوئی پریشان ہے۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی صحافی اب کوئی متبادل ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ اب وہاں رپورٹنگ ناممکن ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چین کے عہدے دار کئی بار اپنا یہ موقف دوہرا چکے ہیں کہ نیا قانون اظہار اور صحافت کی آزادی پر پابندی نہیں لگاتا جس کی ہانگ کانگ کے آئین میں ضمانت دی گئی ہے۔ نیا قانون صرف غیر قانونی توڑ پھوڑ، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لیے ہے۔

لیکن جب ہانگ کانگ کے لیے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن ٹام لیو چونگ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں اس شہر میں لوگوں یا کاروباروں کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کسی صحافی کو کسی حساس موضوع پر رپورٹنگ کرنے پر سزا ہو سکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ یہ بات آپ کسی پروفیشنل وکیل سے پوچھیں۔

ہانگ کانگ میں پریس کی آزادی کئی برسوں سے تنزلی کی طرف گامزن ہے۔ سن 2002 میں پریس فریڈم انڈکس میں ہانگ کانگ کا نمبر 18 واں تھا جو اس سال گھٹ کر 80 ویں درجے پر آ گیا ہے۔ جب کہ اسی انڈکس میں 180 ملکوں کی فہرست میں چین کا نمبر 177 واں ہے۔

Previous Post

امریکہ کا پاکستان کو 100 وینٹی لیٹر کا تحفہ

Next Post

برطانوی اخبار کی جونی ڈیپ کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست مسترد

Related Posts

شوہر کو شک ہوا تو اس نے خفیہ کیمرے لگا دیے ، پھر جو ویڈیو میں شرمناک کام نظر آیا
Qudrat News

شوہر کو شک ہوا تو اس نے خفیہ کیمرے لگا دیے ، پھر جو ویڈیو میں شرمناک کام نظر آیا

20 منٹ ago
لوگوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کی پالیسی کامیاب رہی ہے، چیئرمین نیب
Abb Takk News

نیب نے 714 ارب روپے برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

27 منٹ ago
صدر جو بائیڈن کے لیے دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری
VOA News

صدر جو بائیڈن کے لیے دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری

1 گھنٹہ ago
’ایک ہزار کروڑ روپے حکومتِ پاکستان براڈ شیٹ کو ادا کرچکی،کوئی جواب دینے والا ہے؟‘
Geo News

’ایک ہزار کروڑ روپے حکومتِ پاکستان براڈ شیٹ کو ادا کرچکی،کوئی جواب دینے والا ہے؟‘

1 گھنٹہ ago
بھارت، ہاتھی کو زندہ جلانے کا انسانیت سوز واقعہ، کمزور دل افراد نہ ویڈیو دیکھیں –
Ary News

بھارت، ہاتھی کو زندہ جلانے کا انسانیت سوز واقعہ، کمزور دل افراد نہ ویڈیو دیکھیں –

2 گھنٹے ago
بھارت: خاتون کا ‘گنجے’ شوہر کے خلاف مقدمہ
Qudrat News

بھارت: خاتون کا ‘گنجے’ شوہر کے خلاف مقدمہ

2 گھنٹے ago
Load More
Next Post
برطانوی اخبار کی جونی ڈیپ کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست مسترد

برطانوی اخبار کی جونی ڈیپ کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 22nd 2021, جمعہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information