• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی VOA News

ہانگ کانگ کی لائبریریوں سے جمہوری نظریات پر مبنی کتابیں غائب ہو گئیں

VOA Urdu by VOA Urdu
6 مہینے ago
in VOA News, بین الاقوامی
1 min read
0 0
0
ہانگ کانگ کی لائبریریوں سے جمہوری نظریات پر مبنی کتابیں غائب ہو گئیں
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈسک — 

دنیا کے ایک اہم مالیاتی مرکز ہانگ کانگ میں سیکیورٹی کے ایک آمرانہ قانون کے نفاذ کے بعد ممتاز جمہوریت پسند مصنفین کی کتابیں شہر کی لائبریریوں اور کتابوں کے آن لائن سٹوروں میں سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

جن مصنفین کی کتابیں اب دستیاب نہیں رہیں، ان میں شہر کے ایک ممتاز سرگرم کارکن جوشوا وانگ اور ایک معروف جمہوریت پسند قانون ساز تانیا چن شامل ہیں۔

بیجنگ کی جانب سے منگل کے روز قومی سلامتی کے ایک نئے قانون کے نفاذ کے بعد, اس نیم خود مختار شہر کے نظم و نسق کو سن 1997 میں برطانیہ سے چین کو منتقلی کے بعد جس انداز میں چلایا جا رہا تھا، یہ اس میں ایک بنیادی تبدیلی ہے۔

ہانگ کانگ میں گزشتہ ایک سال سے جاری جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد چین کے آمریت پسند رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان قوانین سے علاقے میں استحکام آئے گا اور اس سے مقامی قانون میں دی گئی آزادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور ان قوانین کا ہدف ایک بہت چھوٹا گروہ ہو گا۔

جب کہ ہانگ کانگ کے زمینی حالات ایک دوسری کہانی پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ پولیس ان لوگوں کو پکڑ رہی ہے جو آزادی اور زیادہ خودمختاری کے نعرے لگاتے رہے ہیں۔ اسی طرح کاروباری افراد اپنی دکانوں اور اسٹوروں سے جمہوریت نواز بینر اتار رہے ہیں۔

پبلک لائبریری کی ویب سائٹ پر سرچ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ وہاں سے وانگ، چن اور ہانگ کانگ کے ایک اور اسکالر چن وان کی کم از کم تین تین کتابیں غائب ہو چکی ہیں۔ ان مصنفین کی کتابین شہر کی درجنوں لائبریریوں میں سے کسی کے پاس بھی مستعار لے کر پڑھنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ کئی کیسز اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور اس نے اپنی سیکیورٹی فورسز کی قوت میں اضافہ کر دیا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپس اور قانونی پہلوؤں پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے الفاظ، جنہیں نفاذ تک خفیہ رکھا گیا تھا، کچھ سیاسی نظریات کو خلاف قانون قرار دیتے ہیں، چاہے اس کا اظہار پرامن طریقے سے ہی کیوں نہ کیا جائے۔

آزادی یا وسیع تر خود مختاری کے مطالبات کو پھیلانے پر قانون سازی کے تحت بظاہر پابندی لگ گئی ہے۔ قانون کی ایک اور مبہم شق میں چین اور ہانگ کانگ کی حکومت کے خلاف نفرت کے اظہار پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

چین کے حکمران اپنی سرزمین پر مخالفین کو کچلنے کے لیے اسی جیسے قومی سلامتی کے قانون کا اطلاق کرتے ہیں۔

لائبریریوں سے کتابیں اٹھائے جانے اور قومی سلامتی کے سخت تر قانون کے نفاذ کے بعد اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا آزادنہ ماحول برقرار رہ سکے گا۔

Previous Post

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ بلند سطح پر

Next Post

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ طے ہو جائے گا، ڈاکٹر نورالحق قادری

Related Posts

کملا دیوی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ –
Ary News

کملا دیوی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ –

1 گھنٹہ ago
قیامت کی نشانی؟ خاتون نے سوتیلے بیٹے کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، پلاسٹک سرجری بھی کروالی
Qudrat News

قیامت کی نشانی؟ خاتون نے سوتیلے بیٹے کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، پلاسٹک سرجری بھی کروالی

2 گھنٹے ago
کورونا ویکسین وبا پر کتنا قابو پاسکتی ہے؟َ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا –
Ary News

کورونا ویکسین؛ سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

3 گھنٹے ago
دو کزنز کا اغوا، تاوان کا مطالبہ، لیکن پھر پولیس نے تحقیق کی تو اغواکار کون نکلے؟ ماں باپ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے
Qudrat News

دو کزنز کا اغوا، تاوان کا مطالبہ، لیکن پھر پولیس نے تحقیق کی تو اغواکار کون نکلے؟ ماں باپ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے

4 گھنٹے ago
جوبائیڈن کا امریکا کو مضبوط کرنے کیلئے بڑا اقدام –
Ary News

جوبائیڈن کا امریکا کو مضبوط کرنے کیلئے بڑا اقدام –

5 گھنٹے ago
’کورونا وائرس کے بعد جنسی بے راہ روی، فضول خرچی کا وقت آسکتا ہے‘
Qudrat News

’کورونا وائرس کے بعد جنسی بے راہ روی، فضول خرچی کا وقت آسکتا ہے‘

6 گھنٹے ago
Load More
Next Post
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ طے ہو جائے گا، ڈاکٹر نورالحق قادری

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ طے ہو جائے گا، ڈاکٹر نورالحق قادری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information