
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ان دنوں کرونا لاک ڈائون کا دور دورہ ہے اور زیادہ تر سلیبریٹیز اپنا وقت خوش گپیوں اور مختلف مشاغل میں گزار رہی ہیں . اسی حوالے سے آسٹریلوی صحافی ڈینس فرید مین نے ایک تصویر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا .
ہو اکچھ یوں کہ ڈینس فرید مین نے بھارتی کھلاڑی ہربجن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میںانہوںنے سبز رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی ہے . اب آسٹریلوی صحافی نے آگے سے جو کیپشن لکھا وہ اور بھی مزے کا تھا . انہوںنے لکھا کہ ’’ Harbhajan wearing green in support of Pakistan.‘‘ یعنی ہربجن سبز پگڑی پہن کر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں . بس پھر کیا تھا . سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا . بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو تو ڈینس فرید مین کا یہ مذاق ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوںنے آسٹریلوی صحافی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان اور پاکستانیوں کیخلاف خوب مغلظات بکیں تاہم پاکستانی اس پوسٹ سے بہت لطف اندوز ہو ئے اور ڈینس فرید مین کو خوب داد دی .
..