
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پرستاروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کے دل میں کسی شخص کے لیے جو بھی ہو آپ وہ سب باتیں اُس کے منہ پر بول دیں اور خود کو ایماندار کہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟ یا آپ اِس عمل کو’Cool‘ سمجھتے ہیں؟
Why have we made it cool to be ‘straight up’? That isn’t called honesty, it’s downright apathy! Be kind and proud. Wear it like a badge. Be kind. Be kind. Be kind. There is much more to people than they show. Be kind ffs.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 14, 2020
اداکارہ نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمانداری نہیں ہے بلکہ بے حسی ہے جو آپ کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کے لیے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرام ہر ایک کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں، ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اِسی میں سب کی بھلائی ہے