ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بند کردیا گیا

کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11 اپریل تک بند کردیا گیا تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔

ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے 7 روز تک آن لائن کلاسز  لیں گے جب کہ اسٹاف کو اس دوران کورونا ایس اوپیز کے تحت اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے تمام ہاسٹلز بھی خالی کرالیے گئے ہیں تاہم غیر ملکی اور دور دراز علاقوں کے طلبا پرووسٹ کی اجازت سے ہاسٹل میں قیام کرسکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس میں کلاسیں بدستور جاری رہیں گی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

اداکار و گلوکار جنید خان کی پہلی تنخواہ اور پہلا کرش؟

فوٹوفائل پاکستان کے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وگلوکار جنید خان حال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے