ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہو گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث دنیا بالخصوص ترقی پذیرملکوں کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت لوگوں کو صرف کورونا سے ہی نہیں بلکہ بے روزگاری سےبھی بچانا ہے اور اسکے لئے ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہو گئے جبکہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے اور دنیا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنے ہوں گے اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈی ایٹ فورم کو مؤثر انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے، دنیا کے ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈی ایٹ کے فورم کو ثقافت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا، ڈی ایٹ تحفظ خوراک اورکھیلوں کے شعبہ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ رکن ملکوں کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے چاہیئے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

مراد علی شاہ کی گورنر سندھ سے ملاقات، کورونا کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے