لوگوں کا اسکائی ڈائیونگ کی طرف رجحان دن بدن بڑھتے جا رہا ہے، ایسے میں ہوا میں اڑتی ان خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر کافی وائرل ہورہی ہے لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ خاتون ہیں کون؟
تفصیلات کے مطابق اسکائی ڈائیونگ کرتی یہ خاتون پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان ہیں۔
Malam jabbah pic.twitter.com/MklSVXrmHX
— Uzma Khan (@uzeekhanjee) April 4, 2021
ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان سیاحت کی شوقین ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ ملک کے سیاحتی مقامات پر جاتی رہتی ہیں۔
کورونا کی صورتحال میں عظمیٰ خان مصباح الحق کے ساتھ بیرون ملک نہیں گئی ہیں۔