ہوا کی مناسب نکاسی، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مؤثر

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہوا کی مناسب نکاسی کی مدد سے کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہوا کے بہتر نظام نکاسی کے باعث کورونا وباء کے پھیلاؤ کے اثرات 40 سے 50 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

یہ تحقیق ایک کمپیوٹرائزڈ کلاسز کے ماڈل پر کی گئی ہے جو کہ طالب علموں اور ایک استاد پر مشتمل ہے۔

کمپیوٹرائزڈ کلاسز کے ماڈل میں محققین نے ہوا کی مناسب نکاسی کے نظام اور ناقص نکاسی والے کلاس روم پر تجزیہ کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہوا کی مناسب نکاسی والے کمرے میں کورونا کا خطرہ 40 سے 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے کمروں میں ہوا کا بہاؤ مسلسل موجود رہتا ہے۔

اس تحقیق سے سوال یہ اٹھتا ہے کہ چار دیواری والی ایک کلاس میں موجود طالبعلموں کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے؟

اس سوال کا جواب اب تک نہیں مل سکا ہے تاہم اس تحقیق کے مطابق مسک کے استعمال اور ہوا کے بہترین تناسب کورونا وائرس کے پھیلنے میں مؤثر ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا – Ummat News

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے