یمنیٰ زیدی نے پاکستان میں فٹ بال کو بچانے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان میں فٹ بال کو بچانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کرنے کی وارننگ کے بعد حکام سے پاکستان میں فٹ بال کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے وارننگ دی تھی کہ اگر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کنٹرول فیفا کی بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی کو نہ دیا گیا تو پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر حکام سے اپیل کی کہ کھیل پر پابندی کو روکنے کے لئے کچھ کریں۔

یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے، یہ ہمیں ہیروز دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت لگتا ہے کہ پاکستان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو بہت ساری مشکلات ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی ان کی مدد کریں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

آسکر ز کہ میلہ میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے؟

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے