یو اے ای آنے والے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان، پابندی ختم –

ابوظبی : کورونا وبا کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندی کے بعد ابو ظبی نے دنیا کے 14ممالک کے شہریوں کو ریاست میں آنے کے بعد قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودیوں اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی نے اس حوالے سے گرین لسٹ جاری کی ہے جس میں شامل سعودی عرب سمیت14 ملکوں سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ جبری آئسولیشن کی شرط سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست میں آسٹریلیا، اسرائیل، سعودی عرب، چین، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، ہانگ کانگ، گرین لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، ماریشس ودیگر شامل ہیں۔

ابو ظبی کے حکام نے مزید کہا ہے کہ گرین لسٹ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا اور عالمی وبا کورونا کے تازہ حالات اور ہر ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اسے مذکورہ فہرست میں شامل یا خارج کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار جاری

ریاض: سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار اور اس کی وضاحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے