‘‏2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار اسکیم سے بااختیار بنانےجارہے ہیں’ –

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک قدم ‏لیا ہے 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار اسکیم کےتحت بااختیار بنانےجارہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستے آسان قرضوں ‏سےکاروباری سہولت کاری کرنےجارہے ہیں، کورونا کی وجہ سے بہت سےکاروبارمحدود ہوگئے ہیں، ‏دنیا اب گلوبل ولیج سے سمٹ کر ایک بٹن میں آگئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آراو نے آج تک کسی اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری نہیں کئے آر او اور ‏اس کے عملے کی ذمہ داری کس نے ادا کرنی ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر صوبائی حکومت ‏مکمل معاونت کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے الیکشن کو متنازع بنانے کیلئےن لیگ کی سازشیں رنگ لائی ہیں، ‏کمشنر،آر پی او،ڈی سی ،ڈی پی او تبدیل ہوئے مگرآر او تبدیل نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن کی ذمہ ‏داری ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ ، شفاف بنائے، الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر طرح کاتعاون کرنا ہے ‏جہاں کیسز زیادہ ہوں اورلوگ مررہے ہیں وہاں کیسے جلسے ہوں گے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے