80 سال کے بزرگ شہریوں کی سنگل ڈوز ویکسی نیشن شروع

فائل فوٹو

اسلام آباد میں 80 سال کے بزرگ شہریوں کو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو لگانا شروع کردی گئی۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کے مطابق سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جاسکتی ہے، ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے جب کہ سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت صرف 80 سال یا زائد عمر کے شہریوں کےلیے ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی، یہ عمل دو دن میں شروع ہوجائے گا جب کہ  بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسی نیشن کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی

فوٹو: ایرانی میڈیا پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی ہے۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے